اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صوبہ نینوا میں داعش کی قائم کردہ عدالت کے شرعی قاضی "شفاء النعمہ " ۲۹ نومبر بروز اتوار کو عراق میں سرگرم داعشی دھشتگردوں کے لیے سعودیوں کی حمایت کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مجھے عراق میں مسلح گروہوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے دو مرتبہ سعودی عرب کا سفر کرنا پڑا۔
الاحد نیوز ویب سائٹ کے مطابق، داعشی مفتی نے اپنے ذاتی انتہا پسندانہ رجحان کے بارے میں ایک انٹرویو میں وضاحت کی: "میری مذہبی انتہا پسندی ذاتی ہے اور 2003 سے پہلے کی ہے۔" میں مذہب کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے پڑوسی ملک گیا تھا اور سابق عراقی حکومت نے 1997 میں اس وقت شدت پسند اسلامی گروہوں میں رکنیت لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲